قصور،کوٹ رادھاکشن، حادثات  میں نوجوان جاں بحق،2 زخمی 

قصور،کوٹ رادھاکشن، حادثات  میں نوجوان جاں بحق،2 زخمی 

  

قصور،کوٹ رادھاکشن (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ظفر کے کا رہائشی سولہ سالہ اسحاق سرور میو موٹر سائیکل پر سبزی منڈی روہی کے قریب جا رہا تھا کہ نامعلوم ٹیوٹا ھائی ایس نے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بھوپے وال کا رہائشی چھبیس سالہ نذیر احمد جٹ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بھتی ہوٹل بائی پاس پتوکی کے نزدیک جا رہا تھا کہ مزدا سے ٹکرا کر زمین پر گرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔جسے تحصیل ہیڈ کواٹرمنتقل کردیا گیا۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

رائے -علاقائی -