جونیئرکمانڈ پرموشن کورس افسران کا سیف سٹیز اتھارٹی کامطالعاتی دورہ 

  جونیئرکمانڈ پرموشن کورس افسران کا سیف سٹیز اتھارٹی کامطالعاتی دورہ 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)جونیئرکمانڈ پرموشن کورس کے پولیس افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں زیر تربیت 70 سینئر ڈی ایس پیز سمیت فیکلٹی ممبران شریک تھے۔زیر تربیت افسران کے وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی ایس پی کوارڈینیشن پی پی آئی سی شاہد چدھڑ نے تربیتی افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ کا دورہ کروایا اور بریف بھی کیا۔ پولیس افسران کو سیف سٹیز کے جدید فورنزک ایویڈنس سسٹم اور تفتیش میں اسکے فوائد بارے بتایا گیا۔وفد کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے افسران کو جدید تفتیش کے طریقہ کاربارے،ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ،وویمن سیفٹی ایپ بارے بھی بتایا گیا۔ دورے کے دوران زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔اس موقع پر تربیتی افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ پولیس کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔

مزید :

رائے -علاقائی -