پی ٹی آئی الیکشن کا انتظار مقررہ وقت تک کرے‘ امجد آفریدی 

  پی ٹی آئی الیکشن کا انتظار مقررہ وقت تک کرے‘ امجد آفریدی 

  

پشاور(سٹی رپورٹڑ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے چھ دن کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے سے انتشارمارچ کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا تحریک انصاف الیکشن کا انتظار مقررہ وقت تک کریں، انتشاری لیڈر عمران خان لانگ مارچ کی کال دینے سے پہلے اپنے ارد گرد جھانک لیں کیونکہ انکے  رویہ کی وجہ سے انکے قریبی دوست کسک گئے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے 41 پارلیمنٹریز نے خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر آپ پارلیمنٹ نہیں جائینگے تو ہمارے راستے جدا ہیں انتشاری اور فسادی خان ایک دفعہ پھرلیٹنے والے ہیں مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے فیصلہ بھی ملک اور قوم کے حق میں آئے گا، انہوں نے مزید کہاکہ صوبے کی فورس کو استعمال کرنے کا بیان خانہ جنگی کے اعلان کے مترادف ہے اورثابت ہوگیا ہے کہ عمران نیازی پاکستان میں فساد کرانے کی تیاری کر رہا ہے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وفاق کے خلاف طاقت کے استعمال کے اعلان کا نوٹس لے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -