خواجہ سراؤں کو تحفظ فراہمی کیلئے ڈرافٹ بل اسمبلی میں جمع
پشاور(ؔسٹی رپورٹر)پارلیمنٹری ویمن کاکس کی کمیٹی برائے خواجہ سرا کی چئیر پرسن آسیہ خٹک نے خواجہ سراوں کے تحفظ، فلاح و بہبود او بااختیار بنانے بارے ڈرافٹ بل ایم پی اے عائشہ نعیم کے ہمراہ اسمبلی دفتر میں جمع کرادیا۔ اس موقع پر آسیہ خٹک کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹری ویمن کاکس کی کمیٹی نمبر چھ نے مختلف مشاورتی سیشن کے بعد یہ بل ڈرافٹ کیا ہے۔ خواجہ سرا کے حقوق کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ بل کے تحت خواجہ سراوں کو معاشی تحفظ فراہم کی جائیگی۔ اس بل کے مطابق نادرا کے ساتھ ایکس جنس کیساتھ رجسٹرڈ خواجہ سرا حکومتی مراعات کے اہل ہونگے۔ بل کے مطابق ایکس جنس کیساتھ رجسٹر خواجہ سرا کیلئے حکومت معاشی تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ خواجہ سرا اٹھارہ سال کی عمر میں ایکس صنف والے شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس و دیگر سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ بل کے تحت نادرا سے ایکس شناختی کارڈ لینے والے خواجہ سرا حکومتی مراعات کے اہل ہونگے، خواجہ سرا اٹھارہ سال کی عمر میں ایکس صنف والے شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس و دیگر سہولیات حاصل کرسکیں گے۔