دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں‘ مولانا قاسم

  دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں‘ مولانا قاسم

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) دار العلوم اسلامیہ عربیہ شیر گڑھ میں نئے سال کے اسباق کا آغاز ہو گیا۔ مدرسے کے مہتمم اور سابق ایم این اے مولانا محمدقاسم نے بخاری شریف سے اسباق کا افتتاح کیا۔افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد قاسم نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جو پوری دنیا میں قرآن و حدیث کا پیغام پہنچنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ مدارس حکومتی تعاون کے بغیر علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں اور ہر سال لاکھوں طلبہ مختلف مدارس سے فارغ ہو کر عوام کی روحانی تربیت و اصلاح میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دارالعلوم شیر گڑھ میں طلبہ کے بہتر مستقبل اور انہیں ہر قسم کی ضروریات پہنچانے کے لئے مدرسہ انتظامیہ کوشاں رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے لگ آ کر یہاں داخلہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر مدرسے کے صدر مدرس مولانا حبیب الحسن،نائب مہتمم مولانا محمد طیب،مولانا محمد صلاح، مولانا عبد السلام،مولانا محمد ذہین،مولانا قیصر الدین اور ڈاکٹر محمد کمال نے بھی مدرسے کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -