الیکشن کمیشن کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمعہ فہرست جاری

الیکشن کمیشن کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمعہ فہرست جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ  بمعہ فہرست)فارم 5(عوا م الناس  کی آگاہی  کے لئے  شائع کر دی ہے اور یہ الیکشن کمیشن کی  ویب سائڈ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود  ہے۔ حلقہ بندیوں کی اشاعت  30دن)یکم  جون سے 30جون2022(تک جاری رہے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پراعتراضات(Representations)  متعلقہ  حلقہ  کا ووٹر  کر سکتا ہے۔ یہ Representations  سیکرٹری الیکشن کمیشن  کے نام  ہوگی اور 30جون 2022تک الیکشن کمیشن  سیکرٹریٹ  شاہرہ دستور  اسلام آباد  میں جمع  کروائی  جا سکتی ہیں۔الیکشن  کمیشن فریقین  کا موقف  سننے کے بعد  یکم  جولائی  سے 30 جولائی 2022 تک  ان اعتراضات  (Representations)  پر فیصلے کرئے گا۔اعتراضات(Representations)  جمع کروانے کے لئے  ضروری  ہے کہ Representations  جمع کروانے   والا  متعلقہ  حلقہ کاووٹر  ہو،Representations میمورنڈم (Memorandum) کی صورت میں بنام  سیکرٹری الیکشن کمیشن  پیشں کرنا ہوگی،متعلقہ  ووٹر میمورنڈ م  پر دستخط  کرئے گا۔  وہ خود  اس کا نمائندہ  الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ  میں قائم  سنٹر  میں اسے جمع کرائے گا،Representations اور نقشہ  جات کی (8) کاپیاں  الیکشن کمیشن  میں جمع کروانا  ہونگی،ضلع  کے  نقشہ جات الیکشن کمیشن  سے ضروری  قیمت  ادا کرکے کئے  جا سکتے ہیں،بذریعہ  کوریئر، ڈاک  اور فیکس وغیرہ Representations قابل قبول  نہیں ہونگی اور الیکشنز رولز  2017 کے رول 12 کے تحت Representations جمع کرانی ہو ں گی۔ عوام کی جانب سے اعتراضات کی وصولی کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں  مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا سے اعتراضات کی وصولی کے لئے  پروٹوکول آفیسر اسد حیات کی نگرانی میں ڈیسک قائم کی گئی ہے۔ جہاں عوام اپنے اعتراضات یا Representations جمع کراسکتے ہیں۔