نشتر ہسپتال،کرونا شبہ میں 5مریض زیر علاج،24وینٹی لیٹر بدستور خالی

نشتر ہسپتال،کرونا شبہ میں 5مریض زیر علاج،24وینٹی لیٹر بدستور خالی

  

  ملتان ( وقا ئع نگار )  نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ روز بھی  کورونا مرض کی وجہ سے کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

ہے۔جبکہ  نشتر ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے 941 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020  سے لیکر  یکم جون  2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 941 تک برقرار رہی ہے.جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ جبکہ کورونا کے شبہ میں 05 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 09 ہزار 936 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 980 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  40 خالی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -