ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ قابل ستائش ہے، ڈاکٹراختیار بیگ

ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ قابل ستائش ہے، ڈاکٹراختیار بیگ

  

کراچی (پ ر)ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور یو بی جی کے سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے چیئرمین ایف بی آر اور اُن کی ٹیم کو رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 5.4 کھرب روپے کے ریونیو وصولی پر مبارکباد پیش کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.5فیصد زیادہ ہے۔  ڈاکٹر بیگ نے ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام اور روس یوکرین جنگ سے دنیا میں مہنگائی میں اضافے کے باوجود 28 فیصد اضافی ریونیو کی وصولی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے بالخصوص جب پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جس کی صرف گزشتہ ماہ مئی میں 45ارب روپے تھی۔ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کا 2021-22ء کا ریونیو ہدف بڑھاکر 6.1 کھرب روپے کردیا ہے۔ ڈاکٹر بیگ پرامید ہیں کہ ایف بی آر کی موجودہ ٹیم اس ہدف کو حاصل کرلے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -