کپڑے کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹامائن برآمد

  کپڑے کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹامائن برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے این ایف نے کنٹینر سے بیرون ملک اسمگلنگ کی نیت سے چھپائی گئی بھاری مقدار میں کیٹامائن پکڑ لی ہے۔انسداد منشیات فورس(اے این ایف)انٹیلی جنس اور اے این ایف کراچی نے پورٹ پر بڑی کارروائی کے دوران ہانگ کانگ کیلئے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹامائن برآمد کرلی۔145 کلوگرام کیٹامائن مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپائی گئی تھی۔ مذکورہ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک

 کروایا گیا تھا۔کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی نعمت اللہ خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -