نوشہرہ‘ اسلحہ کی نوک پر نوجوان موٹر سائیکل سے محروم

  نوشہرہ‘ اسلحہ کی نوک پر نوجوان موٹر سائیکل سے محروم

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپورمیں راہزن گروہ سرگرم راہزنوں نے شیرین کوٹھے کے رہائشی اے این پی کے سرگرم کارکن کے بیٹے کو شدید تشد د کے بعداسلحے کے نوک پر زبردستی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ نامعلوم چوروں نے تین مسجدوں سے یو پی ایس اور کنٹرولرچوری کرلئے۔ تفصیلات کے  مطابق گزشتہ شب نامعلوم راہزنوں نے تھانہ رسالپور کے گنجان آباد علاقہ شیرین کوٹھے میں اے این پی کے سرگرم کارکن اصغر خان کا بیٹا اسفندیار دوائی لینے کے لئے رشکئی بازارگیا ہوا تھا واپسی پر شیرین کوٹھے موٹروے انٹر چینج کے قریب نامعلوم راہزنوں ان کو اسلحے کے نوک پر روک کر ان زبردستی 125  موٹر سائیکل چھین رہا تھا کہ اُس نے راہزنوں سے مذمت شروع کردی اس دوران راہزانوں ان کو شدید تشدد کرنے کے بعد ان سے اسلحے کے نوک پر 125موٹر سائیکل زبردستی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جبکہ چوری کی دوسری واردات رسالپور کے علاقے زنڈوبانڈہ ملتان کورونہ میں نامعلوم چوروں نے تین مسجدوں سے یو پی ایس اورسولر شیشوں کے کنٹرولرکوچوری کرلئے۔ رسالپور میں بڑھتے ہوئے چوری، راہزنی اور دوسرے قسم کی جرائم سے علاقے کے عوام شدید خوف ہراس میں مبتلا ہوگئے۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -