ایم پی اے رابعہ بصری کا  سنٹر ل جیل پشاورکادور

  ایم پی اے رابعہ بصری کا  سنٹر ل جیل پشاورکادور

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ایم پی اے رابعہ بصری نے خواتین قیدیوں کے مسائل بارے سنٹرل جیل پشاور کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے خواتین قیدیوں کے بارک کامعائنہ کیا جس میں انہوں نے خواتین قیدیوں سے انکے مسائل بارے آگاہی حاصل کی اور قیدی خواتین نے انکو ہاتھوں سے بنائی ہوئی ہینڈی کرافٹ اشیاء دکھائیں جس پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین قیدیوں نے اس قدر خوبصورت اشیاء بنائی ہیں جس کو ہم لیکر نمائش میں پیش کرینگے اور خواتین قید یوں کے شاہکار کو باہر لائینگے اور نمائش میں انکا ایک سٹال لگائینگے جس میں انکی ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء رکھیں گے‘ تاکہ ان اشیاء کو پرموٹ کیاجاسکے اس موقع پر انہوں نے خواتین قیدیوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا کولربھی عطیہ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کو جو بھی مسئلہ ہوتو اسے حل کیا جائیگا جس پر خواتین قیدیوں نے انکے آنے پرشکریہ اد اکیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -