گرفتاریاں،حکومتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، جاوید اقبال

گرفتاریاں،حکومتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، جاوید اقبال

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے ڈی چوک سے گرفتار ہونے والے 60 کارکنان کو(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 اڈیالہ جیل سے رہا کروا دیا، کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے حق میں نعرے بازی کی، مشکل وقت میں کارکنان کا ساتھ دینے پر اظہار تشکرکیا۔ اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کا جبر اور غیرقانونی گرفتاریاں حقیقی آزادی کا خواب پورا کرنے سے نہیں روک سکتیں، امپورٹڈ حکومت جتنا جبر کرے گی حق اتنا ڈٹ کر سامنے آئے گا، انہوں نے کہاکہ گرفتاریاں کارکنوں کا حوصلہ ختم نہیں کرسکتیں انشا اللہ عمران خان کی کال پر ایک بار پھر اسلام آباد میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ اب اسلام آباد دھرنا میں 20 لاکھ سے بھی زیادہ عوام شرکت کرے گی جو امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گی، انہوں نے کہاکہ مہنگائی مارچ کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، ملکی معیشت خسارے میں جبکہ حکومت ذاتی تشہیر میں مصروف ہو کر عوام کے حقوق غصب کر رہی ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اور انشا اللہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، انہوں نے کہاکہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کے دکھ سکھ میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، کوئی بھی طاقت ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی، اس موقع پر رہا ہونے والے کارکنوں جام طارق ودیگر نے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے آج کارکنوں کا مشکل وقت میں ساتھ دے کر دل جیت لیے ہیں یہی عوامی لیڈر ہیں جو ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -