رحیم یارخان، ڈاکوؤں کا کریانہ سٹور پر دھاوا، نقدی، سامان چھین کر فرار

رحیم یارخان، ڈاکوؤں کا کریانہ سٹور پر دھاوا، نقدی، سامان چھین کر فرار

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)تھانہ سٹی کی حدود 5 موری کے نزدیک (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ڈاکوں نے کریانہ سٹور سے نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام علاقہ بھر میں خوف و ہراس۔ تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی واردات نور محمد اینڈ سنز کریانہ کی دکان پر ہوئی جہاں موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے دکاندار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئیدکاندار نے پستول نکالا تو فرار ہونے والے ڈاکوں نے اس پر جان سے ماردینے کی خاطر فائرنگ کردی تاہم دکاندار نے نیچے بیٹھ کر اپنی جان بچائی۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں ایک نقاب پوش ڈاکو کو دراز میں سے نقدی لوٹتے دیکھاجاسکتا ہے۔ ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -