ایس پی گلگشت دوست سب انسپکٹر کو واپس لانے کیلئے سرگرم 

ایس پی گلگشت دوست سب انسپکٹر کو واپس لانے کیلئے سرگرم 

  

 ملتان ( وقا ئع نگار ) ایس پی گل گشت کا دوست سب انسپکٹر گل گشت(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 تھانے میں ایس ایچ او کی تعیناتی کا منتظر ہیں جبکہ دوسری طرف آر پی او ملتان متعدد کرپشن کے الزامات پر نوکری سے برخاست ہوکر دوبارہ بحال ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد تعینات ہونے پر ناراض کا اظہار کیا ہے۔اور ضلعی پولیس کی طرف سے منتھ آف کوپ دینے پر حیرانگی ظاہر کی ہے۔جبکہ ائندہ چند دنوں میں تبدیلی متوقع ہے ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہو ا ہے ملتان میں نئے تعینات ہونے والے آر پی او رفعت مختار راجہ کو جب اس بات کا علم ہوا ہے سب انسپکٹر عون عباس جو اس وقت پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد میں بطور ایس ایچ او ہیں۔ان پر تو خانیوال پوسٹنگ کے دوران مختلف نوعیت کی ان گنت شکایت موصول ہوئیں تھیں۔جس پر خانیوال کے ڈی پی او نے انہیں نوکری سے برخاست کیا تھا۔بحالی کیلئے آر پی او ملتان سے رجوع کیا گیا۔ار پی او نے عون عباس کو نوکری پر  بحال کرتے ہوئے انکوائری ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر نیازی کے سپرد کی۔جہنوں نے دوران انکوائری عون عباس پر لگائے گئے الزامات کو درست پایا۔اور سزا کے طور پر تنخواہ سے کٹوتی کے احکامات جاری کیئے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ  سب باتوں کے باوجود سی پی او ملتان نے عون عباس کو ایس ایچ او سٹی شجاع آباد تعینات کر دیا ہے  بلکہ کوپ آف دی منتھ کا بھی خطاب دیا ہے۔جس پر آر پی او ملتان نے ناراضگی اور حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق امید ظاہر کی جارہی ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر کو ضلع بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔جبکہ دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہے ایس پی گل گشت موصوف کے دوست ہیں۔اور انکی ایس ایچ او کی تعیناتی کیلئے سفارش کرتے رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ قومی امکان ہے آئندہ چند دنوں میں عون عباس کو ایس پی پولیس تھانہ گل گشت میں ایس ایچ او تعینات کروانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔جبکہ دوسری جانب عون عباس ایس ایچ او گل گشت کی تعینات ہونے بارے بتاتے پھر رہے ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -