ایپکا مطالبات منظوری کیلئے سرگرم، شہرشہر مظاہرے

ایپکا مطالبات منظوری کیلئے سرگرم، شہرشہر مظاہرے

  

ملتان، رحیم یارخان، وہاڑی،(سپیشل رپورٹر  بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)  (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ایپکا ملتان ڈویژن کے زیراہتمام  ملتان پریس کلب کے سامنے ایپکا ملتان ڈویژن کے تمام محکموں کے جملہ عہدیداروں و اہلکاران حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پنجاب و پاکستان کے حکم پر رانا محمد اقبال نون مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان، مخدوم مظہر حسن گیلانی صدر ایپکا ساؤتھ پنجاب، سید ارشاد حسین نقوی صدر ایپکا ملتان ڈویژن ملتان، قاری محمد طارق کھوکھر سینئر سینئر وائس چیئرمین ایپکا ساؤتھ پنجاب، کریم نواز خان سیکریٹری جنرل ایپکا ملتان ڈویژن ملتان، ملک عدنان خالد چیف میڈیا ایڈوائزر ایپکا ملتان ڈویژن ملتان کی قیادت میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس موقع پر رانا محمد اقبال نون چیئرمین ایپکا پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتیازی سلوک کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام عارضی اور امتیازی الاؤنسز150٪ ایگزیکٹیو الاونس،50٪ اسپیشل الاؤنس، یوٹیلیٹی الاؤنس و دیگر کا خاتمہ کرتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں 100٪ اضافہ کیا جائے نیز سرکاری ملازمین کی مراعات کی حد تک تمام صوبائی حکومتوں کو وفا ق کے اعلان کردہ مراعات پر عملدرآمد کا پابند کیا جائے۔ تمام ایڈہاک الاؤنسزسال 2016، 2017،2018،2019 اور 2021 کوضم کرتے ہوئے سکیل ریوائز کیے جائیں۔ وفاق اور پنجاب کے ملازمین کو دیگر صوبوں کی طرز پر گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر ادا کی جائے۔ وفاقی ملازمین کو صوبوں کی طرز پر اپ گریڈیشن دی جائے اور ٹائم سکیل ہر 5 سال بعد دیا جائے۔ آئے روز مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافہ کے پیش نظر میڈیکل الاؤنس کم از کم 10000 روپے ہاوس رینٹ کم از کم 10000 روپے اور کنوینس الاؤنس کی شرح کم ازکم 10000 روپے مقرر کی جائے۔ تمام کنٹریکٹ اور عارضی ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ اگر یہ مطالبات ہمارے تسلیم نہ کیے گئے تو بجٹ سے ایک دن پہلے مطالبات کی منظوری کے لیے پریس کلب اسلام آباد تا پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی اور ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیں گے اور دما دم مست قلندر ہوگا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف مکمل ہڑتال اور دفتر بائیکاٹ کیا گیا، ایپکا ملازمین نے ضلعی صدر چوہدری بوٹا عابد اور جنرل سیکرٹری ندیم درانی کی قیادت میں محکمہ انہار دفتر میں احتجاجی دھرنا دیا اور انہار دفتر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری بوٹا عابد، ندیم درانی، رانا قاسم، رانا ریاض، چوہدری حسن ودیگر ذمہ داران نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات سمیت گھی، آٹا اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے، معاشی مسائل میں گھرے سرکاری ملازمین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین شب و روز اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محنت ولگن سے فرائض سرانجام دیتے ہیں لیکن ان کو حقوق کی فراہمی یقینی نہ بنانا حکومت کی طرف سے ظلم و زیادتی ہے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا خاتمہ یقینی بنا کر ریلیف فراہم کیاجائے اور سرکاری ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، مطالبات منظور نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے اور دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، انہوں نے کہاکہ ایپکا سرکاری ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ملازمین حقوق کے حصول کے لیے متحد رہیں انشا اللہ حق اور سچ کی فتح ہوگی، ایپکا کے احتجاجی دھرنا و ریلی میں سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔پنجاب بھر کے طرح وہاڑی میں بھی ایپکا نے تنخواہوں اور دیگر مطالبات کے لئے احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا الخدمت گروپ طیب بھٹی نے کہا کہ حالیہ مہنگائی میں سرکاری ملازمین کا گزارہ انتہائی مشکل ہے آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ایگزیکٹو الانس،پینشن میں 100 فیصد اضافہ،ایڈہاک الاونسز کو ضم کرتے سکیل ریوائز کئے جائیں اور محکمہ صحت کی تمام ختم کردہ پوسٹوں کو فوری بحال کیا جائے  کنٹریکٹ ملازمین ہیں ان کو مستقل کیا جائے جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے ڈی چوک میں پاکستان بھر کے ایپکا ملازمین دھرنا دیں گے اور مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا دھرنے میں ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین مرزا طارق محمود اور سینئر نائب صدر ایپکا عمر دراز خان سہو نے بھی شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -