اعلیٰ تعلیم،اساتذہ کو بڑا ریلیف

اعلیٰ تعلیم،اساتذہ کو بڑا ریلیف

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)سکول کے اوقات کار کے بعد شام کے اوقات (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اساتذہ کو محکمہ سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں، محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔ تفصیل کے مطابق  پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ  کو سکول کے اوقات کار کے بعد شام کے اوقات میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اساتذہ کو محکمہ سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ  اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت کسی بھی ڈگری کے حصول کیلئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم  سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کو اعلی تعلیم میں داخلہ لینے کیلئے سکول ہیڈ سے اجازت لینا لازمی ہوگا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -