ڈیرہ:ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ جعلساز پٹواری گرفتار، تحقیقات شروع

ڈیرہ:ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ جعلساز پٹواری گرفتار، تحقیقات شروع

  

  ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

منسوخ ہونے پر انٹی کرپشن نے جعلسازی سے رقبہ فروخت کرنے والے پٹواری کو گرفتار کرلیا ہے فوکل پرسن اینٹی کرپشن ریجن ڈیرہ غازیخان شمشیر اقبال گورمانی نے بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان شاہد محبوب کے حکم پر سرکل افسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازیخان ملک عبدالمجید نے فرید آباد ڈیرہ غازیخان کے رہاشی پٹواری کلیم کامران منجوٹھا کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 18/2020 مورخہ 15-12-2020 زیر دفعہ 420-468-471اور 5/2/47پی سی اے درج تھا جس میں مدعیاختر علی پٹھان نے الزام عائد کیا تھا کہ پٹواری کامران کلیم نے محمد قاسم محمد عمر جند وڈا اور محمد حسین کی ملی بھگت سے چاہ روپے والا میں مثل میں تبدیلی کر کے بغیر کسی مالک کے رجسٹری انتقال یا عدالتی حکم ان کے نام رقبہ ملکیت ظاہر کر کے فروخت کر دیا ہے اور پرت پٹوار میں کٹنگ کی گئی ہے ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -