صادق آباد، ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا  لاکھوں کی نقدی، سونا لوٹ کرفرار

صادق آباد، ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا  لاکھوں کی نقدی، سونا لوٹ کرفرار

  

 رحیم یارخان،صادق آباد(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) ایک ہی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

دن میں ڈکیتی کی دو مختلف دلیرانہ وارداتیں ہوئیں ماڈل ٹاؤن میں 4ڈاکوگھروالوں کو یرغمال بناکرلاکھو ں مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرارجب کہ 28 چک فاطمہ ملز کے قریب مسلح ڈاکو موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کر بائیک چھین کر فرارہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ رو ز دن دیہاڑے 4نامعلوم ڈاکوماڈل ٹاؤن کے ایک گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع سٹی پولیس صادق آباد کو دی گئی ایس ایچ او ظہور ڈیورڈ نے موقع پر پہنچ کر خود تحقیقات کیں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا جب کہ دوسری واردات چک نمبر 28فاطمہ ملز کے قریب ہوئی جس میں مسلح ڈاکو موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -