خونخوار کتوں کا حملہ،8سالہ بچہ جاں بحق، اہل خانہ کو سکتہ

خونخوار کتوں کا حملہ،8سالہ بچہ جاں بحق، اہل خانہ کو سکتہ

  

مظفر گڑھ،مرادآباد (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)آٹھ سالہ بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کرے چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔ جو موقع پر جاں بحق ہوگیا  لنگر سرائے تحصیل مظفرگڑھ(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 کا رہائشی 08 سالہ نعمان ولد اصغر نامی بچہ سبزی لینے کیلیے گھر سے باہر گیا۔اچانک آوارہ کتوں کے نرغے میں آ گیا۔ جنہوں نے اسے چیرپھاڑ کر رکھ دیا۔بچے کی المناک موت پر پورے علاقے کی فضا سوگوار اور لوگ پریشانی، کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں۔آوارہ کتوں کی بہتات نے اہل علاقہ میں اضطراب کی لہر دوڑا دی ہے۔ظلم تو یہ ہے کہ پورے ضلع مظفرگڑھ میں سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ سے آوارہ کتوں کی تلفی کیلیے خصوصی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -