خان گڑھ: نادرا سنٹر کا افتتاح، شہریوں میں خوشی کی لہر

خان گڑھ: نادرا سنٹر کا افتتاح، شہریوں میں خوشی کی لہر

  

خانگڑھ(نمائندہ پاکستان)عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ناقدین اور حاسدین کی پرواہ کیے بغیر عوام کی بے مثال اور حقیقی خدمت کریں گے، اپنے حلقہ انتخاب میں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی مظفرگڑھ نوابزادہ افتخار احمدخان نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن نادرا ملتان عبداللہ، ڈسٹرکٹ زونل انچارج فواد باری کے ہمراہ جدید طرز پر بنائے گئے نادرا سنٹر خان گڑھ کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب خان گڑھ میں پاسپورٹ آفس،شاہ جمال میں گرڈ اسٹیشن اور روہیلانوالی میں بھی نادرا آفس بنائیں گے جبکہ اپنے حلقہ میں قومی شاہراہ کی مرمت کا کام شروع ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیروترقی کیلئے دن رات محنت کر رہا ہوں حلقہ میں بجلی، گیس، سولنگ، پختہ روڈز، نالیاں، صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جبکہ بلاتفریق پراجیکٹ فراہم کرکے مخالفین اور شرپسند عناصر کے عزائم خاک میں ملادیں گے انہوں نے کہا کہ شرافت کی سیاست اور عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے والد محترم بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کی عوام کے مسائل حل کروں گا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم نوابزادہ اسرار احمدخان، سید جمیل شاہ بخاری، نوابزادہ عمران احمدخان، خانگڑھ نادرا سنٹر انچارج شاہدگلزار، نوابزادہ آصف خان ایڈووکیٹ، نوابزادہ حفیظ الرحمن خان،نوابزادہ مونے خان، مہرراشدنصیرسیال،سہیل امیرخان، نوابزادہ علی خان،کرامت خان مگسی، میاں مرتضی مکول، ایوب خان، نوابزادہ مدثرحیات خان، شاہداقبال ملک، محمدیعقوب خان لودھی سمیت معززین علاقہ اور نادرا سنٹر خانگڑھ کا سٹاف بھی موجود تھا دریں اثنا شہریوں نے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمدخان کا شاندار استقبال کیا اور خانگڑھ میں جدید طرز کے نادرا سنٹر کے قیام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -