نشتر میڈیکل کالج،ڈاکٹرز کیلئے ہاؤس جاب انٹرویوز کا مرحلہ مکمل

نشتر میڈیکل کالج،ڈاکٹرز کیلئے ہاؤس جاب انٹرویوز کا مرحلہ مکمل

  

 ملتان ( وقا ئع نگار)نشتر میڈیکل کالج سے گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے ہاس جاب کے انٹرویوز کا مرحلہ (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

مکمل  ہو گیا تفصیلات کے مطابق حال میں نشتر میڈیکل کالج سے گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے ہاس جاب کے انٹرویوز گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی چیئر پرسن شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں منعقد ہونے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حیات ظفر آڈیٹوریم میں منعقدہ ان انٹرویوز میں 318 ڈاکٹرز کو انٹرویوز کے بعد مختلف شعبہ جات الاٹ کیے گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر متعلقہ شعبوں میں رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرف ہراج سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ نشتر میڈیکل کالج کے گریجوایٹ نے پر امن اور صاف شفاف انٹرویوز کے انعقاد پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین, پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عامر قیوم خان سمیت دیگر انتظامی افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -