جیولر شاپ پر ڈاکہ، ملزموں کا پولیس سے ٹاکرا، فائرنگ، ایک ہلاک 

جیولر شاپ پر ڈاکہ، ملزموں کا پولیس سے ٹاکرا، فائرنگ، ایک ہلاک 

  

  

ملتان، کبیروالا:بٹہ کوٹ+اڈا جھلار مدینہ، بارہ میل (وقائع نگار،نامہ نگار،نمائندگان پاکستان، سپیشل رپورٹر)  سرکل(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 کبیروالا کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کی مسلح وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ”گینگ“ کا ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک،دوملزم فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے گزشتہ روز  پولیس تھانہ نواں شہر کبیر والا کی مغربی حدود بستی باغ والاروڈ سلارواہن تحصیل کبیروالا میں موٹرسائیکل ہنڈا 125نمبری پر سوار3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مشتاق زرگر کی جیولرز شاپ پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 20 لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ شہریوں نے ان کا تعاقب شروع کردیا،جس پر ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں تین افراد محمد ندیم کمہار،عبدالرزاق پٹھان، اللہ دتہ کمبوہ شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کبیروالا سید اعجاز حسین شاہ بخاری، ایس ایچ او نواں شہر محمد اقبال شاہ کے ہمراہ بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے۔تاہم فرار ہونیوالے مذکورہ ڈاکوؤں کا پولیس تھانہ الپہ ملتان کی حدود میں ملتان پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں نے ڈاکوؤں کے مذکورہ گینگ نے کبیروالا شہر سمیت سرکل کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کی کئی وارداتیں کی ہیں اور مزاحمت پر شہریوں کو فائر مار کر زخمی کیا ہے۔   یا د ہے کہ نواحی نواں شہر کے علاقہ باغ والا موضع سلارواہن میں تین نامعلوم مو ٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ؤں نے بھرے بازار میں صراف مشتاق زر گر کی دکان پر واردات کرتے وئے گن پوائنٹ پر 20 لاکھ روپے سے زائد کے طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہونے لگے تاہم اس دوران اہل علاقہ نے ہمت کامطاہرہ کرتے ہوئے ڈا کوؤں کا تعاقب شروع کر دیا جب کہ کچھ دیر بعد علاقہ پولیس کی بھاری نفری بھی آگئی اور شہریوں کے ساتھ ڈاکوؤں کا تعاقب کرنا شروع کردیا اس دوران گھیرا تنگ ہوتے دیکھتے ڈا کو ؤں نے لو گوں کو یعاقب سے با ز رہنے کے لئے فائرنگ شروع کردی گو لیاں لگنے سے محمد ندیم کمہار عبدالرزاق پٹھان اللہ دتہ کمبوہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک داکو مارا گیا جب کہ دو فرار ہو گئے آخری اطلاعات کے مطاق پولیس نے مفرور ڈا کو ؤں کی گرفتاری کے لئے علاقہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس نے مقتول ڈاکو کی نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی مارے جانے والے ڈاکو کے قبضہ سے خو د کاررائفلوں سمیت بھاری مقدار میں گو لیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -