وزیر داخلہ اور پولیس افسروں کیخلاف سیشن عدالت کا فیصلہ تاریخی جہانزیب کھچی، اورنگزیب کھچی کا بیان

وزیر داخلہ اور پولیس افسروں کیخلاف سیشن عدالت کا فیصلہ تاریخی جہانزیب کھچی، ...

  

میلسی (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے صوبائی وزیر اور محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ لا ہور میں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

سیشن عدالت کا فیصلہ تاریخی نو عیت کا ہے انصاف لائرز فورم کے وکلا نے عدالت کو حقائق پیش کیے کہ کس طرح وفاقی وزیر داخلہ ثنااللہ،ڈی آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او لاہور سمیت 8 افراد نے 25 مئی کو پر امن مارچ  کو روکنے کے لیے ریاستی وسائل کا بے رحمی سے استعمال کیا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی ابھی حفاظتی آئینی رٹ پر کپتان عمران خان کی استدعا پر فیصلہ دینا ہے اس لیے سردست بدھ کی کال کو واپس لے لیاگیا ہے یہ عمران خان کی انسانی حقوق کی حفاظت۔ملکی سالمیت اور عدلیہ۔کی بالادستی پر مکمل یقین کا اظہا ر ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے بنیادی منشور میں انصاف کی قدر  انسانیت کی طرح اہم ہے جیسے احتساب کا ریاست مدینہ کی روشنی میں اہم اصول بھی شامل ہے ان چند مہینوں میں امپورٹڈ حکومت نے ہر وہ کوشش کی کہ پی ٹی آئی کو جبر،تشدد بر بریت اور فسطائیت   سے خوفزدہ کر کے گھروں تک محدود کیا جائے  اس مقصد کے لیے گھروں میں چھاپے مار کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا معصوم افراد پر 35 ہزار کے ملک بھر میں شیلز چلائے گئے مردپولیس اہلکاروں نے خواتین کارکنوں کو گاڑیوں سے گھسیٹااور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کر آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائیں  تاکہ غیر ملکی مداخلت کا اہم ترین اور سنگین باب بند کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر ملنے والے عوامی اور شہری  وفود سے کیا انہوں نے  کہا کہ پنجاب میں کھاد کا بحران عروج پر ہے حکومت کی تمام کوششیں اس لیے ناکام ہیں کہ  حکومت  صرف "لپ سروس "سے کام چلا رہی ہے آٹے کے بحران کے بعد اب گھی اور کوکنگ آئل بھی عوام  کی پہنچ سے دور ہیں بجلی کی قیمت بڑھ چکی ہے مگر تیل سپلائی نہ ہونے سے مزید پاور جنریٹنگ کار خانے بند ہو کر 8 ہزار تک شارٹ فال لے جا سکتے ہیں۔وزیر اعظم اپنے ساتھ ایک بڑا قافلہ ترکی نہ جانے کیوں لے گئے اور وہاں سے انہیں کیا حصول مقصود ہے وہ بھی ذہن سے بالا ہے انہوں نے کہا۔کہ بیرونی مداخلتوں سے جب حکومتیں آئیں تو ایسا ہی ہے مگر کپتان عمران خان اس کی سالمیت اور استحکام اور وقار کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس پر 22 کروڑ پا کستانیو ں کو مکمل۔بھروسہ ہے اس موقع پر محمد عالم گیر خان کھچی۔جاوید خان جوئیہ۔زبیر خان جوئیہ۔حیدر خان۔شیخ محمد وسیم۔انصاف لائرز فارم میلسی کے صدر ناصر ممتاز خیر پوری ایڈوکیٹ۔پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سلمان خان بھابھہ اور دیگر کارکن اور کثیر تعداد میں شہری موجود تھے۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -