صادق آباد میں نومولود کو زندہ دفن کرنے کی کوشش

صادق آباد میں نومولود کو زندہ دفن کرنے کی کوشش

  

رحیم یارخان: صادق آباد(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر)نومولود بچے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی ،راہ گیر خاتون اورنشئیو ں نے دیکھ کر شور واویلہ شروع کردیا (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

،بچہ کو دفنانے والاموقع سے فرار   ہوگیا،بچہ طبی امداد سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مرکزی امام بارگاہ نہر کنارہ صادق آباد قبرستان سے نومولود بچہ برآمد،سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی عینی شاہد خاتون اور قبرستان میں موجود نشئیوں کے مطابق انہوں نے دیوار کی اوٹ سے دیکھا کہ کوئی شخص بچے کو دفنا رہا تھا جو زند تھا آواز دینے پر بچہ کو دفنانے والا موقع سے فرار ہو گیا،قبر کھود کر بچے کو نکالا گیا  توبچہ زندہ تھا لیکن ریسکیو 1122کی طرف سے طبی امداد سے قبل ہی جاں بحق ہوگیا،پولیس نے عینی شاہدین کے بیان کو ریکارڈ کر کے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -