حکم نظر انداز،پرائیویٹ سکول بدستور اوپن،بچے گرمی سے نڈھال

  حکم نظر انداز،پرائیویٹ سکول بدستور اوپن،بچے گرمی سے نڈھال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
اورپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کرانے کے حکم نامہ پر عمل درامدنہ کرایا جاسکا۔ کئی پرائیویٹ سکول کھلے رہے۔ طلبا طالبات شدید گرمی میں تڑپتے رہے۔  تفصیل کے مطابق غلام اکبر خان۔ جمشید خان۔ طائرہ شاہین نے سروے کے دوران بتایا کہ ضلع بھر کے علاقوں میں پرائیویٹ سکول کھلے رہے محکمہ تعلیم نے چپ سادھ کررکھی ہے۔ شدید گرمی میں بچے تڑپتے رہے۔ بچوں سے فیس بھی وصول کی جارہی ہے۔ انڈس روڈ پر واقع الممتاز سکول۔ دی سپریر کالجز۔ اور دیگر سکول کھلے رہے۔ محکمہ تعلیم کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری تعلیم پنجاب سے فوری طور پر سکول بند کرکے مراسلہ پر عمل درامد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف محکمہ نے رابطہ پر جلد کاروائی کا بتایا ہے۔