پی پی اوورسیز کارکن انور پاشا پارٹی پالیسیوں سے تنگ، پی ٹی آئی میں شامل

 پی پی اوورسیز کارکن انور پاشا پارٹی پالیسیوں سے تنگ، پی ٹی آئی میں شامل

  

 بوریوالا(تحصیل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے دیرینہ اوورسیز کارکن محمد(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 انور پاشا(آف فرانس) نے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیکر  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے انہوں نے عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بچانے والا ملک کا واحد لیڈر اب عمران خان ہے جسکے خلاف بین الاقوامی منظم سازش کے تحت اقتدار سے علیحدہ کیا گیا لیکن یہ سازشی ٹولہ عمران خان کو قوم کے دلوں سے نہیں نکال پائے گا محمد انور پاشا کی پی ٹی آئی میں شمولیت پرچودھری محمد اسرارِ الحق صدر انصاف جفاکش ورکرز فیڈریشن ضلع وھاڑی اورمیاں مشتاق طور چیئرمین انصاف جفاکش ورکرز فیڈریشن نے انکا خیر مقدم کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی پوری توانائیاں پارٹی کے بہترین مفاد میں صرف کریں گے اندروں اور بیرون ملک وہ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے لئے مفید ثابت ہو نگے۔انور پاشا پارٹی کے لئے بہترین اثاثہ ثابت ہو نگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -