ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب کو تبدیل کئے جانے کا امکان

  ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب کو تبدیل کئے جانے کا امکان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم رہنماں سے گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلدیہ عظمی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بلاول ہاس کے اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم کا نامزد کردہ ہو گا، ایڈمنسٹریٹر کے لیے ایم کیو ایم ایک دو روز میں نام سندھ حکومت کو دے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کے نامزد افسران کو تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے سندھ حکومت کو ایم کیو ایم سے معاہدے پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -