توڑ پھوڑ،علی محمد خان، شہریار آفریدی  غلام سرور، شاہ محمو، شیخ رشید کی ضمانتیں منظور، تیرہ جون کو ریکارڈ طلب 

     توڑ پھوڑ،علی محمد خان، شہریار آفریدی  غلام سرور، شاہ محمو، شیخ رشید کی ...

  

 اسلام آباد(این این آئی)لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان، شہریار آفریدی، غلام سرور خان، شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو تمام مقدمات میں 13 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کا معاملہ زیرسماعت آیا۔ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کیں۔پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان، غلام سرور خان، شہریار آفریدی، شاہ محمود قریشی اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدعدالت کے روبرو مختلف مقدمات میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید احمد،غلام سرور خان، علی محمد خان، شاہ محمود قریشی اور شہریار آفریدی کی ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض عدالت نے منظور کرلیں۔شیخ رشید احمد کی دو مزید مقدمات میں ضمانتیں ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود جسرا نے منظور کی۔ شاہ محمود قریشی کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے پولیس کو 13 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

 ضمانتیں

مزید :

صفحہ اول -