وزیر اعلیٰ محمود خان نے پشار بار ایسوسی ایشن کو 40 ملین کا چیک دیدیا

وزیر اعلیٰ محمود خان نے پشار بار ایسوسی ایشن کو 40 ملین کا چیک دیدیا

  

پشاور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے  پشاور بار ایسوسی ایشن کو چالیس ملین روپے چیک حوالہ کردیا۔ اس موقع پر پشاور بار کے صدر علی زمان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری اکبر یوسف خلیل، پریس سیکرٹری اعجاز علی شاہ اور کابینہ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے واضح رہے کہ وزیر اعلی نے نئی کابینہ کے حلف برداری کی تقریب کے دوران پشاور بار کو چار کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا جو اس نے پورا کردیا۔ پشاور بار  کے صدر علی زمان نے   پشاور بار کے تمام وکلا برادری کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلی نے پشاور بار کے لئے  جس گرانٹ کا اعلان کیا تھا چند ہی دنوں میں اپنے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے  پشاور بار کے لیے گرانٹ جاری کردیا جس پر تمام وکلا وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کے مشکور ہے

مزید :

صفحہ اول -