اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف ہر حد تک جانے سے گریز نہیں کیا جائیگا: سراج الحق

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف ہر حد تک جانے سے گریز نہیں کیا جائیگا: سراج الحق

  

         تیمرگرہ(بیورورپورٹ)  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف ہر حد تک جانے کے لے تیار ہے، حکومت حرمت سو د کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنا ئے عمران خان احتجاج سے پہلے پختون خواہ میں اپنے 9سالہ کار کرد گی کا جواب دے،انتخابی اصلا حات کرکے فوری طو ر پر نئے انتخابات کا اعلان یقینی بنا یا جا ئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ جامع احیا ء العلوم تیمرگرہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،تقریب سے ضلعی امیر اعزازالملک افکاری،،ادارے کے مہتمم مولانا حکیم اللہ فاروقی،ادارے کے ناظم مولانا مفتی عرفان الدین عرفان،مولانا عنایت اللہ اصلا حی و دیگر نے خطاب کیا،اپنے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں یکدم 30روپے فی لیٹر اضافے نے غر یب عوام پر مہنگا ئی بم گرادیا ہے جس سے مہنگا ئی کا نیا سونا می آئیگا،انہوں نے کہا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں پی ٹی ائی، ن لیگ، پی پی پی نے عوام کو مایوس کیا اور ان کی ناقص پالیسوں کی وجہ ملک دلدل میں پھنس چکا ہے مذکورہ سیاسی جماعتوں نے ملک کو 53ہزار ارب ڈالرز کا مقروض بناکر عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جما عت اسلامی نے 3جون کو منصورہ میں مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور ائندہ کا لائحہ عمل بے کیا جا ئیگا موجودہ حکومت چل نہیں سکتا ہے الیکشن ریفارمز کے بعد الیکشن کی جانب جانا چاہئے حکومت سود فری بجٹ پیش کریں الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں  میں کوئی فرق نہیں ہے تمام حکومتوں نے ورلڈ بینک اور ائی ایم ایف کے ہاتھوں قوم کو مقروض بنا یا سٹیٹ بینک کو ائی ایم ایف اور کشمیر کو بھارت کے حوالہ کر دیا عمران خان اور پی ڈی ایم دونوں نے جلسے جلوسوں پر توجہ مرکوز کرکے عوام کے مسائل مشکلات کا ان کے ساتھ کوئی احساس نہیں اس وقت ملک میں شدید مہنگائی، اور بے روزگاری ہے عمران خان اور پی ڈی ایم  اسٹبلمشنٹ کی چھتری تلے پناہ لینے کی کوششوں  میں لگے ہوئے ہیں قومی اسمبلی میں اپوایشن صرف جما عت اسلامی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت  سود سے پاک بجٹ لا یا جائے اگر حکومت نے  ائی ایم ایف کی ایما پر سود پر  مبنی بجٹ لایا تو جماعت اسلامی اس کو مستر د کرے گی اور اس کے خلاف ملک بھر میں چوکوں اور چوراہوں پر احتجاج کرے گی انھوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کا رکر دگی مایوس کن ہے انھوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا عمران خان احتجاج تو کرتے ہیں لیکن عمران خان یہ نہیں بتاتے ہیں کہ انھوں نے ملک کی ترقی کے لئے کیا  اقدامات کئے تھے انھوں نے کہا کہ لا پتہ فراد کے حوالے سے اسلام آبا دہائی کورٹ کی ایکشن قابل تعریف ہے 

مزید :

صفحہ اول -