اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائیگی، پاکستان کے 3ٹکڑے ہونگے: عمران خان 

اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائیگی، پاکستان کے 3ٹکڑے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان تین ٹکڑے ہوگا۔ نجی ٹی وی جیو کے پروگرام شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں  گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب درست فیصلوں کا وقت آگیا ہے۔دریں اثناء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات کے اعلان کیلئے حکومت کو دی گئی 6روز کی ڈیڈ لائن سے پیچھے ہٹ گئے۔عمران خان نے پشاور میں سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے فیصلہ کن وقت ہے اور انصاف کی جنگ ہے، اس جدوجہد کوسیاست نہیں،جہاد سمجھیں، حکومت کوشش کررہی ہے لوگوں کو ڈرائے دھمکائے، لوگوں پر گولیاں برسانے کا مقصد خوف پھیلانا تھا، جو شیلز دہشت گردوں پر استعمال کیے جاتے ہیں، وہی مارچ میں استعمال ہوئے۔عمران خان  نے کہا کہ 30سال سے جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے ہیں، شہباز شریف،رانا ثنااللہ نے دن دیہاڑے 14لوگوں کا قتل کیا، ماڈل ٹاؤن میں 14قتل ہوئے ان لوگوں کو اس وقت جیل میں ہونا چاہیے، لٹیروں اور قاتلوں کو شکست دے دی تو پاکستان اوپر چلا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں ہم نے درخواست دائر کردی ہے، سپریم کورٹ سے تحفظ چاہتے ہیں کہ کیا ہمیں پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اور کیا عدلیہ ان مجرموں کو خواتین اور بچوں پر تشدد کی اجازت دے سکتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی اعلان کروں گا اور پھر ہم نکلیں گے، عدالتیں کمزور کو تحفظ دینے کیلئے بنتی ہیں، اس بار ہم تیاری کرکے جائیں گے اور پچھلی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سب سے بزدل ظالم ہوتا ہے، طاقتور بڑے نہیں چھوٹے چور پکڑتے ہیں، عدالتیں کمزوروں کو طاقتور کرنے کے لیے بنتی ہیں، اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں۔انہوں نے کہا کہ  ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، طاقتور خود کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے، امپورٹڈ حکومت کیخلاف جدوجہد کو سیاست نہیں جہاد سمجھیں۔ حق کے راستے پر چلتے ہیں تو بات ذات سے بہت آگے نکل جاتی ہے، ان چوروں کیساتھ کبھی نہ کبھی جنگ لڑنی پڑے گی، جس طرح ظلم کر کے شیلنگ کی گئی یہ جنرل ڈائر کر سکتا ہے، پاکستان کے 62سالوں میں 30سال فوج نے اور 30سال ان دو خاندانوں نے حکومت کی، انصاف کی ضرورت تو کمزور کو ہے، طاقتور تو خود قانون سے بالاتر ہے، ہم ان لوگوں کو شکست دیں گے تو پاکستان اوپر چلا جائے گا۔سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کے دوران عمران خان نے اپنے پشاور میں قیام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت بنی گالہ سیل کر کے مجھے نظر بند کرنا چاہتی تھی، حکومت کسی بھی طرح ہماری تحریک کو ناکام کرنا چاہتی ہے، مجھے نظر بند کرتے تو غیر موجودگی میں عوام کا حوصلہ کم پڑ سکتا تھا۔
عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -