کراچی سپر سٹور میں لگی آگ 21گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی نہ بجھائی جا سکی

کراچی سپر سٹور میں لگی آگ 21گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی نہ بجھائی جا سکی
کراچی سپر سٹور میں لگی آگ 21گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی نہ بجھائی جا سکی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی جیل چورنگی کے قریب سپرسٹور میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 21 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا،مسلسل آگ کی شدت کے باعث عمارت کی  دیواروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے فائر بریگیڈ حکام کے حوالے سے بتایا کہ سپر سٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ کو مختلف مقامات سے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم بیسمنٹ میں جانے کا راستہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔سینئر فائر آفیسر عارف منصوری کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں لگی آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے تاہم دھویں کی وجہ سے رضا کاروں کو اندر جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں

عارف منصوری کا کہنا ہے کہ سپر سٹور میں آگ بجھانے کے انتظامات تھے اور نا ہی کہیں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود تھا،تاہم امید ہے اگلے 6 گھنٹوں میں آگ پر مکمل قابو پالیں گے۔مسلسل آگ کی وجہ سے متاثرہ عمارت کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واقع سپرسٹور کی بیسمنٹ میں بنے گودام میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور میں پھیل گئی تھی۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث اسے تیسرے درجے کی قرار دیکر عمارت کے رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، آگ کے دھویں سے متاثر ہو کر 4 افراد بے ہوش بھی ہوئے تھے جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -