ملک کے ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی،زرداری کا عمران خان کے بیان پر ردعمل 

ملک کے ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی،زرداری کا عمران خان ...
ملک کے ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی،زرداری کا عمران خان کے بیان پر ردعمل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدرآصف علی زرداری کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر کہنا تھا کہ ملک کے 3 ٹکڑے کرنےکی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی،انشااللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا.

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق صدر کا عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا،یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر بنو اور اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا سیکھ لو۔

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -