کپتان بابراعظم نے ’پنچ پاور‘ نہ آزمانے کی وجہ بتا دی

کپتان بابراعظم نے ’پنچ پاور‘ نہ آزمانے کی وجہ بتا دی
کپتان بابراعظم نے ’پنچ پاور‘ نہ آزمانے کی وجہ بتا دی
سورس: Instagram/babarazam

  

لاہور (ویب ڈیسک) بابراعظم نے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، کرکٹرز مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، مزید بہتری لانے کی بھی کوشش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں پنچ پاور نہ آزمانے کا سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تجربات سے نقصان ہوتا ہے، ٹیم بنانا ہے تو کھلاڑیوں کو مسلسل کھلانا ضروری ہے، اگر کوئی فٹ نہیں یا کوئی اور مسئلہ ہے تو ایک، 2 تبدیلی کرسکتے ہیں تاہم کھلاڑی اپنی پوزیشن پر تب ہی سیٹ ہوتا ہے کہ اس کو مسلسل کھلائیں اور اعتماد بھی دیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 ہمارا ہدف ہے اور  اسی کی تیاری کررہے ہیں، زیادہ سے زیادہ میچز جیتنے پر توجہ مرکوز ہے جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوسکے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، حسن علی کی فارم واپس آگئی ہے جو ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔

مزید :

کھیل -