حکومتی تبدیلیوں نے ملک میں پولیو پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا،رپورٹ 

حکومتی تبدیلیوں نے ملک میں پولیو پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا،رپورٹ 
حکومتی تبدیلیوں نے ملک میں پولیو پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا،رپورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (جی پی ای آئی) کے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کا کہنا ہے کہ  حکومت میں ہونے والی تبدیلیوں نے ملک میں پولیو پروگرام کو اکثر شدید نقصان پہنچایا ہے۔
نجی ٹی وی "ڈان نیوز"کے مطابق اپریل کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے آئی ایم بی نے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافے کو تحریک انصاف حکومت کی جانب سے پولیو پروگرام میں کی گئی ”ناپسندیدہ“تبدیلیوں سے جوڑا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم بی فکرمند ہے کیونکہ 2023 پاکستان میں انتخابات کا سال ہوگا اور حکومت میں ہونے والی تبدیلیوں نے پاکستان میں پولیو پروگرام کو اکثر نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ میں ملک کے چاروں صوبوں میں تاحال پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کا ایک اور سنگین مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایک لامتناہی مسئلہ ہے جس پر ابھی تک سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی۔