پشاور ہائیکورٹ نے عمرا ن خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

پشاور ہائیکورٹ نے عمرا ن خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا
پشاور ہائیکورٹ نے عمرا ن خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری تین ہفتوں کیلئے منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 25 جون سے قبل اسلام آباد سیشن کورٹ رجوع کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، پشاور ہائیکورٹ نے دو شخصی ضمانتیں اور پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

بابراعوان نے عدالت میں کہاک ہ عمران خان کے خلاف 14 ایف آئی آرز ہیں ، چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ تین ہفتوں کی ضمانت دیتے ہیں پھر کوئی مسئلہ ہو تو آپ پھر آ سکتے ہیں ، 25 جون تک ضمانتوں پر عملدرآمد ہو گا۔ چیف جسٹس نے عمران خان کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں کوئی خطاب نہ کریں ۔ عمران خان نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بالکل ٹھیک ہے سر ۔

یاد رہے کہ عمران خان کے 25مئی کے لانگ مارچ کے بعد اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 14کے قریب مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران خان نے اب پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،ایف آئی آر میں 25مئی کے لانگ مار چ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری سماعت کیلئےمنظور کی گئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -