پی ٹی آئی کا مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان 

پی ٹی آئی کا مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان 
پی ٹی آئی کا مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اورغلط پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -