عمران خان کے بیانات پر قوم کا رد عمل روکنا ممکن نہیں ہوگا ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے بیانات پر قوم کا رد عمل روکنا ممکن نہیں ہوگا ، عمران خان کابیان آئین اور ملک کے خلاف ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کرنا دشمن کی زبان ہے ، عمران صاحب کے بیانات وفاق پر حملہ ہیں ، اداروں کی تباہی کی بات دشمن کرتا ہے ، ایٹمی پروگرام چھن جانے کی بات دشمن کرتا ہے ۔