ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی
ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی
سورس: Instagram/rhea_chakraborty

  

ممبئی (ویب ڈیسک) عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی، اِنہیں پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔

ریا چکروتی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی۔منشیات کیسز کی خصوصی عدالت نے انہیں صرف چار روز کے لیے ابو ظہبی جانے کی اجازت دی ہے۔انہیں روزانہ بھارتی سفارتخانے میں حاضری لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے کا زر ضمانت بھی جمع کروانا ہوگا۔

یاد رہے کہ پچھلے برس ستمبر میں ریا چکروتی کو بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات خریدی تھیں۔

مزید :

تفریح -