"ماضی میں غلطیوں سے ملک دو لخت ہوا،بلوچستان میں شورش نے جنم لیا" شاہ محمود قریشی  بھی میدان میں آگئے

"ماضی میں غلطیوں سے ملک دو لخت ہوا،بلوچستان میں شورش نے جنم لیا" شاہ محمود ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے وائس چیئر مین اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جب ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں تو ملک دو لخت ہوا،ماضی میں ہماری غلطیوں کے باعث بلوچستان میں شورش نے جنم لیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماضی میں امن مخالف قوتوں نے "پختونستان "کا شوشہ چھوڑا، ہمارے اداروں اور عوام کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے،ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے درست فیصلے کرنا ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے،اس ملک کی سلامتی اور بقا ہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ،ہمیں اپنی دفاعی قوت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ،ایسی قوتیں ہیں جو پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں ۔

 اس وقت مخدوش معاشی صورتحال سے نمٹنا سب سے بڑا چیلنج ہے ،موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے،اگر خدانخواستہ ملک دیوالیہ ڈکلیئر ہو گیا تو پاکستان پر سنگین پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں ،ہمارے دفاعی اثاثے بھی ان پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں ،عمران خان ملک سے جو والہانہ محبت کرتے ہیں اسے پوری قوم جانتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -