ندا یاسر نے مرد مداحوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وضاحتی ویڈیو جاری کر دی

ندا یاسر نے مرد مداحوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وضاحتی ویڈیو جاری کر دی
 ندا یاسر نے مرد مداحوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وضاحتی ویڈیو جاری کر دی
سورس: Instagram web page

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں سوشل میڈیا پر ندا یاسر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا  جس میں ایک شخص نے ندا یاسر کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کی  لیکن اُنہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ ’میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی۔‘اب ندا یاسر نے اس پر  ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے کہا کہ ’میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی کیونکہ یہ میری زندگی کا اصول ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’بہت سی اداکارائیں جینٹس مداحوں کے ساتھ تصویر بنوا لیتی ہیں لیکن بعد میں وہ مرد حضرات اُن تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ میری دوست سے ملیے۔‘

میزبان نے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر بنوانے  سے گریز کرتی ہوں۔‘

ندا یاسر نے مزید کہا کہ ’میں خواتین اور فیملیز کے ساتھ تصویر بنوا لوں گی لیکن مرد حضرات کے ساتھ نہیں۔‘

مزید :

تفریح -