کوکنگ آئل کی بجائے پیٹرول میں کھانا پکانے کا وقت آگیا: احمد علی بٹ کا طنز

کوکنگ آئل کی بجائے پیٹرول میں کھانا پکانے کا وقت آگیا: احمد علی بٹ کا طنز
کوکنگ آئل کی بجائے پیٹرول میں کھانا پکانے کا وقت آگیا: احمد علی بٹ کا طنز
سورس: Instagram/ahmedalibutt

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکار  احمد علی بٹ نے کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول  میں کھانا پکانے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ ہفتے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورزپر مختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایک کلوگھی  555 روپے فی کلو  جب کہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے احمد علی بٹ نے انسٹاگرام سٹوری پر قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کی اور طنز کرتے ہوئے لکھا کہ 'اب وقت آگیا ہے کہ کھانا پیٹرول میں پکانا شروع کیا جائے'۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 174روپے 15پیسے ہے۔

مزید :

تفریح -