ترک خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام ،ایف آئی اے نے 2نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

ترک خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام ،ایف آئی اے نے 2نوجوانوں کو گرفتار ...
ترک خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام ،ایف آئی اے نے 2نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 2پاکستانی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ، نوجوانوں کو انسانی سمگلنگ میں ملوث اور ترکش خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شائع کرنے پر ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

انگلش جریدے "اسلام آباد ٹائمز"کے مطابق ملزمان کی شناخت جنید اور امیر خان کے نام سے ہوئی ہے ،نوجوانوں پر الزام ہے کہ دونوں ملزمان نے ترکی میں خواتین کی ویڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شائع کر دیا جس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملزمان کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاعات پر نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے،ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کیخلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو پاکستان اور برادر ملک ترکی کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -