اختلاف کریں، گالیاں تو نہ دیں،عفت عمر کا شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان

اختلاف کریں، گالیاں تو نہ دیں،عفت عمر کا شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان
اختلاف کریں، گالیاں تو نہ دیں،عفت عمر کا شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ عفت عمر نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے ساتھ مخالفین کے نام ایک پیغام جاری کیا کہ آپ مجھ پر تنقید کریں ، آپ مجھ سے متفق نہیں تو مجھے لکھے کہ آپ مجھ سے راضی نہیں ہیں لیکن مجھے میرے گھر والوں کو گندی گالیاں کوں دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عفت عمر کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائیرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شوبز کو خیر آباد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک چیز پر تنقید کرتی ہوں تو کیسے وہی کام کر سکتی ہوں، ’ہم سب اس ملک کی اچھائی چاہتے ہیں، فرق یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے فلاں لوگ بہتر سنبھالیں گے، آپ کو لگتا ہے فلاں لوگ سنبھالیں گے لیکن بیچ میں گالیاں کیوں دیتے ہیں؟‘۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ مجھ پر تنقید کریں، بحث کریں، آپ مجھ سے لوجک پر بات کریں تو شاید میں آپ کو جواب بھی دے دوں، یہ گالیاں دینے سے آپ اپنی تربیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اداکارہ عفت عمر نے مزید کہا کہ اس طرح سے آپ اپنے ماں باپ کا نام خراب کرتے ہیں، اپنے لیڈر کا نام برا کرتے ہیں لہٰذا بس کردیں، آپ لکھیں کہ آپ مجھ سے رضامند نہیں ہیں یا پھر میری کسی بات سے اداس ہوئے ہیں لیکن میرے شوہر اور بیٹی سمیت مجھے گندی گالیاں کیوں دیتے ہیں، اس سے آپ کو کیا ملے گا؟

یا د رہے کہ گزشتہ برس بھی عفت عمر نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ،لیکن وہ ڈرامہ سیریل مشت خاک میں نظر آئی تھی۔

مزید :

تفریح -