فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی لیکن بالغوں کی ویب سائٹس سے کتنی رقم کمارہی ہیں؟ میاخلیفہ سمیت تین اداکاراﺅں نے بتادیا

فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی لیکن بالغوں کی ویب سائٹس سے کتنی رقم کمارہی ہیں؟ ...
فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی لیکن بالغوں کی ویب سائٹس سے کتنی رقم کمارہی ہیں؟ میاخلیفہ سمیت تین اداکاراﺅں نے بتادیا
سورس: Instagram

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کش ہونے والی متعدد خواتین بالغوں کی ویب سائٹ’اونلی فینز‘ سے وابستہ ہو کر اس سے لاکھوں ڈالر کما رہی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اونلی فینز جوائن کرنے والی سابق فحش اداکاراﺅں میں میا خلیفہ، لینا روڈز اور بیلی ڈیلفائن و دیگر شامل ہیں۔لینا روڈز نے بی ایف ایف ایس نامی یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے فحش فلم انڈسٹری کو خیرباد کہا، اس وقت ان کے بینک اکاﺅنٹ میں 1لاکھ ڈالر تھے اور آج وہ لکھ پتی ہیں۔

لینا روڈز نے بتایا کہ اب ان کی آمدنی انسٹاگرام پر تشہیری پوسٹس اور اونلی فینز اکاﺅنٹ سے آ رہی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 1کروڑ 67لاکھ فالوورز ہیں اور وہ ایک تشہیری پوسٹ کے 35ہزار ڈالر لیتی ہیں۔ آج ایک تخمینے کے مطابق لینا روڈز کے پاس 25لاکھ ڈالر کی دولت موجود ہے۔ 

بیلی ڈیلفائن نے بھی ایک انٹرویو میں بتا رکھا ہے کہ وہ اونلی فینز سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک کما رہی ہیں۔ فحش فلم انڈسٹری میں بہت کم کام کرنے والی میا خلیفہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے فحش فلم انڈسٹری سے محض 10ہزار ڈالر ہی کمائے تھے اور اب ان کے پاس30لاکھ ڈالر سے زائد رقم ہے۔ ایک انٹرویو میں میاخلیفہ نے بتایا ہے کہ وہ اونلی فینز سے ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ ڈالر کما رہی ہیں۔ 

مزید :

تفریح -