دوست کی مدد سے بیوی کو قتل کرکے جھیل میں پھینکنے والا شوہر کئی ماہ بعد بالآخر پکڑا گیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

دوست کی مدد سے بیوی کو قتل کرکے جھیل میں پھینکنے والا شوہر کئی ماہ بعد بالآخر ...
دوست کی مدد سے بیوی کو قتل کرکے جھیل میں پھینکنے والا شوہر کئی ماہ بعد بالآخر پکڑا گیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دوست کی مدد سے بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش جھیل میں ٹھکانے لگا دینے والا شوہر بالآخر دھر لیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تیروپتی کے رہائشی سافٹ ویئر انجینئر وینو گوپال نے رواں سال جنوری میں اپنی بیوی پدما کو قتل کیا۔ ان دونوں کی شادی 2019ءمیں ہوئی تھی۔

پدما کا تعلق آندھرا پردیش ہی کے گاﺅں کورلاگنتا سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وینو گوپال نے شادی کے فوری بعد ہی پدما کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی تھی۔ ایک بار پدما نے اس کے خلاف پولیس کو شکایت بھی کر دی تھی ، تاہم دونوں کے خاندانوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا تھا۔ 

پدما کو قتل کرنے کے بعد وینوگوپال نے اس کی گمشدگی کا ڈرامہ رچا دیا تاہم پولیس نے پانچ ماہ کی تحقیقات کے بعد بالآخر سراغ لگا لیا کہ پدما کو خود اس کے شوہر نے ہی قتل کرکے اس کی لاش ایک جھیل میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے جب وینوگوپال کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے جرم کا اعتراف کر لیا اور اس کی نشاندہی پر جھیل سے پدما کی لاش کی باقیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق وینوگوپال نے یہ قتل اپنے دوست سنتوش کی مدد سے کیا۔ پولیس نے سنتوش اور وینوگوپال کی فیملی کے لوگوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مرلی کرشنا کا کہنا تھا کہ وینو گوپال اور اس کے گھر والوں نے شادی کے فوراً بعد ہی پدما کے ساتھ برا سلوک شروع کر دیا تھا کیونکہ وہ جہیز بہت کم لائی تھی۔ وینو گوپال نے ایک بار پدما کو طلاق بھی دے دی تھی جسے پدما نے قبول نہیں کیا تھا۔اس پر وینو گوپال اور اس کے گھر والوں نے پدما سے جان چھڑانے کے لیے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا اور اسے قتل کرکے اس کی لاش کمبل میں لپیٹ کر جھیل میں پھینک دی۔“

مزید :

بین الاقوامی -