یوٹیوبر نے مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے نام پر ہزاروں لوگوں کو چونا لگا دیا، پولیس نے پکڑ لیا

یوٹیوبر نے مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے نام پر ہزاروں لوگوں کو چونا لگا ...
یوٹیوبر نے مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے نام پر ہزاروں لوگوں کو چونا لگا دیا، پولیس نے پکڑ لیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک یوٹیوبر نے مندر اور مورتیوں کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کے نام پر ہزاروںلوگوں کو چونا لگا دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق کارتھک گوپی ناتھ نامی یہ یوٹیوبر اس فراڈ کے الزام میں اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔اس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھارتی شہر چنئی کا دورہ کیا جہاں کچھ مندروں میں گیا اور وہاں کی ٹوٹی پھوٹی مورتیوں اور مندروں کی حالت زار ایک ویڈیو کی صورت میں لوگوں کو دکھائی اور ان سے چندے کی اپیل کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارتھک کی اپیل پر لوگوں نے 36لاکھ 24ہزار روپے چندہ بھیجا جو اس نے مندروں کی انتظامیہ کو دینے کی بجائے خود رکھ لیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے اور پولیس اس کیس میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -