’مجھے 15سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا‘ معروف کامیڈین کیخلاف 64سالہ خاتون عدالت پہنچ گئی ، کارروائی شروع

’مجھے 15سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا‘ معروف کامیڈین کیخلاف 64سالہ ...
’مجھے 15سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا‘ معروف کامیڈین کیخلاف 64سالہ خاتون عدالت پہنچ گئی ، کارروائی شروع
سورس: Instagram

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی کامیڈین بل کازبی کے خلاف ایک 64سالہ خاتون کی طرف سے درج کرائے گئے جنسی زیادتی کے مقدمے کی عدالتی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق جوڈی ہوتھ نامی خاتون نے 2014ءمیں اداکار پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اسے 1974ءمیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس وقت خاتون کی عمر محض 15سال تھی۔

جوڈی ہوتھ نے بتایا کہ بل کازبی اسے لاس اینجلس کے پلے بوائے مینشن میں لے گیا تھااور وہاں اسے جنسی تعلق پر مجبور کر دیا۔84سالہ کازبی پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی یہ واحد خاتون نہیں ہے۔ اسی عرصے میں ایک درجن سے زائد خواتین اس پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔ ان میں سے اکثر خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ بل کازبی نے انہیں منشیات دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اپنے الزام میں جوڈی نے بتایا تھا کہ وہ اور اس کی ایک 16سالہ سہیلی بل کازبی کو ایک فلم کے سیٹ پر ملی تھیں۔ کازبی نے ان دونوں کو اپنے ٹینس کلب میں بلایا جہاں انہیں بہت زیادہ شراب پلائی گئی اور اس کے نشے میں ہی وہ انہیں پلے بوائے مینشن لے گیااور ان دونوں کو ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جوڈی کا کہنا تھا کہ اس دوران کازبی نے ہم دونوں سے کہا کہ اگر کوئی ان سے ان کی عمریں پوچھے تو وہ اپنی عمر 19سال بتائیں۔

مزید :

تفریح -