موٹروے پولیس کےگائیڈنس سنٹر لاہور میں روڈ سیفٹی آگاہی کیمپ کا تربیتی پروگرام

موٹروے پولیس کےگائیڈنس سنٹر لاہور میں روڈ سیفٹی آگاہی کیمپ کا تربیتی ...
 موٹروے پولیس کےگائیڈنس سنٹر لاہور میں روڈ سیفٹی آگاہی کیمپ کا تربیتی پروگرام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پولیس کےگائیڈنس سنٹر لاہور میں روڈ سیفٹی آگاہی کیمپ کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا- اس تقریب میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر شہباز عالم اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے توصیف  نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی. تقریب میں اٹلس ہنڈا کےنیشنل منیجر سیفٹی افتخاراور سیفٹی مینجر محمد حسنین بھی شریک ہوئے. کیمپ میں کسٹمرز کو موٹرسائیکل چلانے کے صحیح طریقہ سواری کے بارے میں بتایا گیا۔اس کورس کا مقصد موٹرسائیکل چلانے کی مہارت کو بہتر کرناہے۔ روڈ یوزرز کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر  دکھائی گئیں اور انہیں موٹرسائیکل چلانے کے حفاظتی طریقوں کے بارے میں بھی بتایا  گیا ۔ اس موقع پر  موٹروے پولیس کی جانب سے عوام میں ہیلمٹ، بیک ویو شیشہ اور دیگر گفٹ بھی فری تقسیم کیے گئے۔موٹرسائیکل رایڈز کو رائیڈنگ ٹرینرز کے ذریعے آگاہی دی گئی۔سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے عوام کو لیفٹ لین کے بارے میں آگاہی دی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -