پاکستان کے تجارتی خسارے میں 58 فیصد اضافہ، اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ عوام سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 58 فیصد اضافہ، اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ عوام سر پکڑ ...
پاکستان کے تجارتی خسارے میں 58 فیصد اضافہ، اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ عوام سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے تجارتی خسارے میں تقریباً 58 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے باعث یہ 43 ارب 33 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 57.85 فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 27 ارب 45 کروڑ ڈالرز تھا جو رواں سال کے 11 ماہ میں 43 ارب 33 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے مئی تک برآمدات میں 27.78 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 28 ارب 84 کروڑ ڈالر ہوگئیں، اسی عرصے کے دوران درآمدات 44.28 فیصد اضافے سے 72 ارب 18 کروڑ ڈالر رہیں۔ مئی کے صرف ایک مہینے میں تجارتی خسارہ چار اب چار کروڑ ڈالر رہا ۔

مزید :

قومی -بزنس -